سندھ رینجرز نے نان کسٹم اشیا کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز( سندھ )کی جانب سے کسٹم حکام کو اسمگلنگ کی روک تھام میں تعاون فراہم کرنے کے لیے حب چیک پوسٹ پردوران اسنیپ چیکنگ نا ن کسٹم پیڈ اشیاء اورچرس کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی آنے والی گاڑیوں کی تلاشی کے دوران چرس اور نان کسٹم پیڈ اشیاء بر آمدکی گئیں جن کی مالیت تقریباَ27.24 ملین ہے۔ برآمد کی گئی چرس اور سامان کی تفصیلات درج ذیل ہے:۔
۱۔ چرس 2 کلو گرام
۲۔ کپڑا 393 رولز
۳۔ سگریٹ1500 پیکٹ
۴۔ انجن آئل160 لیٹرز
۵۔ مرکری312 کلوگرام
۶۔ ڈی ایس ایل آر کیمرہ لینز130 عدد
۷۔ آئی فون4 (60 عدد)
۲۔ برآمد کی گئی چرس اور مسروقہ سامان کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں