میٹرو بس ملازمین نے ایک بار پھر سے ہڑتال کر دی

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) میٹرو بس ملازمین نے ایک بار پھر سے ہڑتال کر دی، ٹکٹنگ کرنے والے سٹاف نے دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کے خلاف ہڑتال کر دی- ملازمین نے میٹرو بس کے ٹکٹ جاری کرنا بند کر دیئے – ملازمین پرائیوٹ کمپنی ان باکس کے ملازمین ہیں- میٹرو بس کی اسٹیشنز بند ہونے سے مسافر پریشان ہو گئے- ان باکس کمپنی کا ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے معاہدہ ہوا ہے، عزیر شاہ جی ایم آپریشنز پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے بتایا کہ کمپنی کو تمام واجبات وقت پر ادا کرتے ہیں، ملازمین کی تنخواہوں کا ماس ٹرانزٹ سے کوئی تعلق نہیں، میٹروبس کو ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک بند کردیا گیا- ملازمین کا موقف ہے کہ میٹروبس اتھارٹی کے اعلی حکام نے ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا وعدہ کیا تھا جو کئی روز گزرنے کے باوجود پورا نہ کیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں