سرفراز کالونی شادی کی تقریب میں فائرنگ کا نوٹس, 5 ملزمان اسلحہ اور کار سمیت گرفتار

حیدرآباد (ایچ آراین ڈبلیو) کچھ روز قبل تھانہ مارکیٹ کی حدود سرفراز کالونی گلی نمبر 1 شادی کی تقریب میں کھلے عام اسلحہ کے استعمال اور فائرنگ کے نتیجے میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کے واقع کا جناب ایس ایس پی حیدرآباد نے نوٹس لیتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتار کا حکم دیا

ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کے احکام پر عمل کرتے ہوئے SHO مارکیٹ منیر احمد عباسی نے ASI نیاز علی ڈھاری اور دیگر اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقع میں ملوث 5 ملزمان کو واردات میں استعمال ہونے والی 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ 7 راؤنڈز اور کرولا کار سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ مارکیٹ میں فائرنگ اور بلوہ کے مقدمات درج کرلیے گئے

09/2020 u/s 324,147,148,149,506-ii,504,337-Ai,F-i PPC

12/2020 u/s 25-A SAA

13/2020 u/s 25-A SAA

گرفتار ملزمان میں شامل

1- علی عباس ولد ولی محمد کھوسو
2- ضیاء الرحمن ولد خان محمد چنڈ
3- بلال حسین ولد فاروق حسین یوسفزئی
4- اویس گل ولد مظہر حسین گجر
5- طاہر عرف طانی ولد حامد گل

گرفتار ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں عرفان الہی, کاشان, منصور بیگ اور عدنان شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں