ٹرانسپیرنسی رپورٹ پر شہباز شریف تقریر کرنے کے بعد رفو چکر

لندن (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے لندن میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن پر رپورٹ کے حوالے سے تقریر کرنے کے بعد صحافیوں کا سامنا نہیں کیا اور راہ فرار اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے ٹرانسپیرنسٹی انٹرنیشنل کی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر کہا کہ پاکستان میں 2018 کے مقابلے 2019 میں کرپشن بڑھ گئی ہے، نواز شریف دور میں کرپشن سے متعلق اعشاریے بہتر ہوئے، نواز شریف پاکستان کو آگے لے کر جا رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کو کرپشن کے خاتمے کا چیمپئن سمجھتے تھے لیکن ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے کچھ اور بتا دیا ہے، حکومت ہر محاذ پر ناکام رہی اور اب روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں آٹے کے بے انتہا ذخائر ہوتے تھے، ہمارے دور میں سمجھ نہیں آتی تھی آٹا کہاں ایکسپورٹ کریں، اس سلسلے میں حقایق پارلیمان میں پیش کیے جائیں تاکہ پتا چلے مجرم کون ہے، پاکستان گندم پیدا کرنے والا ممتاز ملک مگر گندم شارٹ ہو گئی، معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی ہے، 2018 کی نسبت کرپشن میں ایک پوائنٹ اضافہ ہوا۔ کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان 33 سے 32 ویں نمبر پر آ گیا۔ رپورٹ میں نیب کارکردگی کی تعریف کی گئی، کہا گیا کہ قومی احتساب بیورو نے انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا۔ بدعنوان عناصر سے 153 ارب روپے وصول کیے گئے، احتساب عدالتوں میں سزاؤں کا تناسب ستر فی صد رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں