سال 2020 کے لئے عام تعطیلات کی تفصیلات جاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزارت داخلہ نے سال 2020 کے لئے عام تعطیلات کی تفصیلات جاری کردی ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کلینڈر میں تہواروں سمیت دیگر چھٹیوں کی تفصیلات درج ہیں۔ کلینڈر کے مطابق سال 2020 میں 14 چھٹیاں ہوں گی- پہلی تعطیل یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری بروز بدھ ہوگی، جس کے بعد 23 مارچ بروز پیر یوم پاکستان کی چُھٹی، پھر تیسری تعطیل یکم مئی بروز جمعہ یوم مزدور ہو گی، پھر ممکنہ طور پر عیدالفطر کی 3 تعطیلات 24، 25 ، 26 مئی بالترتیب اتوار ، پیر منگل کو ہوں گی، عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 31 جولائی ، یکم اور 2 اگست بروز جمعہ، ہفتہ، اتوار، جب کہ جشن آزادی کی تعطیل 14 اگست بروز جمعہ کو ہو گی۔ عاشورہ محرم کی چھٹیاں 29 اور 30 ستمبر بروز منگل اور بدھ کو ہوں گی، عید میلاد النّبی کی چھٹی 29 اکتوبر بروز جمعرات منائی جائے گی، قائداعظم کا یوم پیدائش 25 دسمبر بروز جمعہ کو منایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں