ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا ہیڈ نواز دور میں معاون خصوصی کے مزے اڑاتا رہا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر اپوزیشن اور دیگر عناصر نے بلاوجہ طوفان کھڑا کیا ہوا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا ہیڈ عادل گیلانی نواز دور میں پی ایم آفس میں معاون خصوصی کے طور پر مراعات لیتا رہا۔ یہ فیک رپورٹ اسوقت سامنے آئی ہے جب وزیراعظم عمران خان ورلڈ اکنامک فورم میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مندرجات آپس میں متصادم ہیں۔ ایک طرف 153 ارب کی ریکوری پر نیب کی تعریف اور دوسری طرف کرپشن بڑھنے کا انکشاف سمجھ سے بالاتر ہے۔ ورلڈ بنک اور دیگر بین الاقوامی مالیاتی ادارے پاکستان کی تعریف کر رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، شاہی جوڑے کی آمد سب کے سامنے ہے۔ دنیا پاکستان کو سرمایہ کاری اور سیاحت کے لیے پرکشش مقام کے طور پر پہچان رہی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دانستہ گزشتہ ادوار کی کرپشن اور میگا سکینڈلز کو نظر انداز کیے رکھا۔ آل شریف کے دور میں سب کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں تھا۔ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ذات اور خاندان کے خلاف ایک بھی سکینڈل ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ ایسے وقت میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کا امیج خراب کرنے کی دانستہ کوشش ہے۔ اس رپورٹ کو کوئی پکوڑے بیچنے والا ردی کے طور پر بھی استعمال نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں