وڈیروں کو عوام کی روٹی کا نوالہ چھین کر اربوں کھربوں کا فائدہ پہنچایا جارہا ہے

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سابق رکن سندھ اسمبلی و سابقہ ٹاؤن ناظم بلدیہ ٹاؤن کامران اختر نے ایک تقریب کے دوران میڈیا نماٸندگان سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ نکمے حکمرانوں نے عوام کو بنیادی سہوليات سے تو پہلے ہی محروم کر رکھا تھا اب تو سانس لینے کا حق بھی چھیننا شروع کررکھا ہے یکے بعد دیگرے اشاٸے خوردنوش کی قمتوں میں بے پناہ اضافہ اور مصنوعی بحران پیدا کرکے ایک منظم مافیا کو جو صرف اپنے ذاتی مفادات اور تحفظ کے لئیے اسمبلیوں میں موجود ہوتے ہیں ان جاگیر داروں اور وڈیروں کو عوام کی روٹی کا نوالہ چھین کر اربوں کھربوں کا فائدہ پہنچایا جارہا ہے ملک بھر میں چینی کا بحران کھڑا کیا جارہا ہے جبکہ عوام کو اپنے بچوں کے دو وقت کی روٹی کیلٸے لمبی لمبی قطاروں کے بعد غیر معیاری آٹا نعصیب ہوتا ہے غریب مزدور اب یا تو کام پر جاۓ یا پھر اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلٸے لمبی لمبی لاینوں میں دہکے کھاے انہوں نے مزید کہا کہ روزانہ خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے غربت سے تنگ عوام کبھی بچوں کو گرم کپڑے نہ دلواسکنے پر کوئ بچوں کے پیٹ میں روٹی کا نوالہ نہ ڈال سکنے پر خود کشی کررہا ہے جبکہ وزرا اپنی عیاشیوں میں مگن ہیں کوئ کہتا ہے عوام روٹی 3 کے بجاۓ 2 وقت کھائے کوئ کہتا ہے آدھی روٹی کھائیں کوئ کہتا ہے زیادہ روٹیاں کھا لی ہیں حکومت عوام کو سہولت دینے میں بلکل ناکام ہوچکی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں