مرتضیٰ وہاب اگر اپنی باتوں سے آئی جی کو ہٹاسکتے ہیں تو ہٹا لیں

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان و رکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب اگر اپنی باتوں سے آئی جی کو ہٹاسکتے ہیں تو ہٹا لیں جتنا زور پریس کانفرنسوں پر دیا جارہا ہے اگر اس کا آدھا گورنر سے ملاقاتوں پر لگادیا جاتا تو شاید اب تک آئی جی کا معاملہ حل ہوچکا ہوتا اپنی ہی حکومت سے 10لاکھ روپے وظیفہ لینے والے مشیر بھی ملک کی معیشت پر بات کرتے اچھے نہیں لگتے اپنے جاری کردہ بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ مرتضٰی وہاب کی ایک بات پر اتفاق کرتے ہیں کہ گندم بحران پیدا کرنے والے بے نقاب ہوں سندھ میں گندم کے بحران کی کرتا دھرتا پیپلزپارٹی ہے پیپلزپارٹی کی حکومت میں صرف قرضے لیے گئے قرضوں کی ادائیگیاں نہیں کی گئی ملکی قرض پچھلی حکومت کی غلط اور ناقص پالیسیوں کی وجہ سے بڑھا ٹیکس روینیو جنوری 2020 میں 320ارب روپے رہا جو پچھلے سال کے مقابلے میں 17فیصد اضافی ہے پاکستان تحریک انصاف کی معاشی ٹیم اپنا کام بخوبی کررہی ہے مرتضیٰ وہاب اور وزیروں کا بس چلے چین میں کرونا وائرس کا ذمہ دار بھی وفاقی حکومت کو ٹھرادیں تحریک انصاف کو اپوزیشن کی نہیں ملک کی فکر ہے ملک کی ترقی اور مضبوط ہوتی ہوئی معیشت اب اپوزیشن سے ہضم نہیں ہورہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں