ڈی جی ایس بی سی اے کا پرسنل سیکریٹری امتیاز شیخ مقدمہ میں نامزد

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اینٹی کرپشن نے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ڈی جی ایس بی سی اے کے پرسنل سیکریٹری امتیاز شیخ کو مقدمہ میں نامزد کردیا- امتیاز شیخ ڈی جی ایس بی سی اے کا فرنٹ مین جانا جاتا ہے، امتیاز شیخ کی گرفتاری کے لئیے اینٹی کرپشن حرکت میں آگئی- شہر بھر میں غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری امتیاز شیخ سنبھالتا ہے- امتیاز شیخ ڈی جی ایس بی سی اے کے نام پر غیر قانونی تعمیرات کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرتا ہے- امتیاز شیخ کے خلاف پہلے بھی اینٹی کرپشن میں مقدمات درج ہیں- اینٹی کرپشن نے مقدمہ نمبر 05/2020 میں امتیاز شیخ، ڈائریکٹر نارتھ ناظم آباد سمیت دیگر 9 افسران کو نامزد کیا- مقدمہ میں ایس بی سی اے کے 3 افسران گذشتہ دن پاپوش سے گرفتار کئے گئے- اینٹی کرپشن نے گذشتہ دن ایس بی سی اے کے 3 افسران کو پاپوش سے گرفتار کیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں