ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحاریک ناکام

واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی سینیٹ میں ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحاریک ناکام ہوگئیں ۔۔ ایوان بالا نے صدر ٹرمپ کو اختیارات کے غلط استعمال اور کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزامات سے بری کردیا ۔۔ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کی تحریکیں سینیٹ نے مستردکردیں۔۔100 اراکین پر مشتمل سینیٹ میں صدر ٹرمپ کے خلاف طاقت کے غلط استعمال کےالزام کی مخالفت میں 52 اور حمایت میں 48 ووٹ آیے۔۔ کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام کی تریپن ارکان نے مخالفت اور سینتالیس نے حمایت کی۔ڈیمو کریٹس کے زیر کنٹرول ایوان نمائندگان نے گزشتہ سال 18 دسمبر کو ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ پر سیاسی حریف جوبائیڈن سے تفتیش کے لیے دباؤ ڈالنے کے سلسلے میں یوکرین کی فوجی امداد پر پابندی عائد کرنے کاالزام عائدکیاگیاتھا

اپنا تبصرہ بھیجیں