سندھ میں کرپشن کا بول بالا ہے، ہیپا ٹائٹس پروگرام میں بھی بھاری کرپشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ کے دیگر اداروں کی طرح ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ میں بھی کرپشن کا انکشاف ، نیب نے پروگرام منیجر عبدالخلیق شیخ کے خلاف بھی تحقیقات شروع کردیں، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پروگرام مینجر ہیپاٹائٹس کنٹرول سندھ پر برہم، ‏سندھ میں ہیپاٹائٹس سے لوگ مررہے ہیں اور انکی تجوریاں بھرتی جارہی ہیں، چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہیپاٹائٹس سے 20 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں، ادھر تو ہیپاٹائٹس کی ویکسین تک دستیاب نہیں ہے، چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے کہا کہ غربت کی لکیر کیا ہوتی ہے انکو کیا معلوم، اس موقع پر نیب نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف انکوائری کو انوسٹی گیشن میں تبدیل کردیا ہے،عدالت نے ملزم کے خلاف 17 مارچ کو تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلی-

اپنا تبصرہ بھیجیں