پلاٹ R-967 پر غیرقانونی تیسرا فلور، کرپشن کے سرخیل شہزاد کھوکھرکو سب کا کرپٹ سلام

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ایک ایسا ادارہ بن چکا ہے جس پر خواہ سپریم کورٹ کوئی بھی کارروائی کر لے لیکن اس کے کرپٹ ترین افسران کی کرپشن پر قابو پانا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو چکا ہے- گلبرگ ٹاؤن اس کی ایک چھوٹی سی مثال ہے جہاں سپریم کورٹ کے پورشن اور غیرقانونی تعمیرات کے حوالے سے واضح‌ احکامات کے باوجود دونوں چیزیں جس طرح کھل کر چل رہی ہیں‌ اس سے اس ٹاؤن کے افسران کی دیدہ دلیری کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ان افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر شہزاد کھوکھر اور اے ڈی عاصم کے نام سرفہرست ہیں- موصوف پلاٹ‌ نمبر R-967 بلاک 2 فیڈرل بی ایریا میں جس دھڑلے سے تیسرا فلور ڈلوا رہے ہیں اس پر تمام کرپٹ‌ افسران کی حوصلہ کی داد دیتے ہوئے انہیں کرپٹ سلام پیش کر رہے ہیں- ایچ آراین‌ڈبلیو کو معلوم ہوا ہے کہ کرپشن کا سرخیل شہزاد کھوکھر ان غیرقانونی تعمیرات کے خلاف شکایت کرنے والوں سے بدتمیزی کرتا ہے اور یہاں تک کہتا ہے کہ جو کرنا ہے کرلو، غیرقانونی تعمیرات کا کام جاری رہے گا- سندھ حکومت کی کرپشن کی سرپرستی اور کرپٹ افسران کے دلوں سے احتساب کے خوف نے ان پبلک سرونٹ‌کو شتربے مہار کر دیا ہے اور یہی سلسلہ جاری رہا تو کراچی کو اللہ حافظ ہے اور یہ کرپٹ افسران مال بنا کر بیرون مملک رفو چکر ہو جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں