غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سپریم کورٹ کا حکم بھی SBCA کی کمائی کا ذریعہ بن گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) لیاقت آباد کے علاقے میں ایس بی سی اے کی جانب سے سیل کی جانے والی غیر قانونی طریقے سے تعمیرہونے والی عمارتوں پر ٹھیکیدار مافیا کی جانب سے دوبارہ سے کام تیزی سے شروع کر دیاگیا،ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر ندیم جعفری،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرفراز جمالی نے بھاری نذرانے لے کر آنکھیں بند کرلیں،لیاقت آباد کے علاقے انگارہ گوٹھ میں ایس بی سی اے کی جانب سے سیل کیے جانے والی غیر قانونی عمارت A41پر بھی غیر قانونی طریقے سے تیزی سے کام کا آغاز کر دیا گیا،ٹھیکیدار مافیانے برساتی نالے کو توڑ کرکھلے عام سیوریج کی لائن ڈالنا شروع کر دی،ٹھیکیدار مافیا نے واٹر بورڈ کی لائن سے پانی کے غیر قانونی کنکشن میں ڈال دیئے،ذرائع کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے بی ایریا،بی ون ایریا،سی ایریا،سی ون ایریا میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایس بی سی اے کی جانب سے نمائشی آپریشن کرکے بھاری رشوت وصول کرنے بعد ٹھیکیدار مافیا کوکلین چٹ دے دی

اپنا تبصرہ بھیجیں