اوکاڑہ: دیپالپور میں ڈکیت گینگ کاسرغنہ 3ساتھیوں سمیت گرفتار

اوکاڑہ (ایچ آر این ڈبلیو) اوکاڑہ کی تحصیل دیپالپور میں سی آئی اے پولیس نے ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت تین کارندوں کوگرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کرلیا ۔ ڈی ایس پی دیپالپورنےمیڈیا کو بتایا کہ دیپالپور اور گردونواح میں واداتیں کرنےوالےکالی ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو اس کے دو ساتھیوں کوگرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے قبضے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے دس لاکھ روپے مالیت کی موبائل فونز، موٹرسائیکلیں اور دیگر مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے چار مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں