امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ڈونلڈ ٹرمپ اور عالمی رہنماؤں کو خط

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی راہنماﺅں کے نام لکھے گئے خط میں عالمی سربراہان کو دعوت دی ہے کہ اپنی تمام صلاحیتیں اور وسائل منصفانہ عالمی نظام کے قیام کے لیے وقف کردیے جائیں اور ہر طرح کے استحصال کا خاتمہ کردیا جائے ۔انہوں نے اپنے خط میں کہا ہے کہ کورونا وباءکی شکل میں حالیہ آفت انسانوں کو اپنے خالق کو پہچاننے اور اس کی جانب لوٹنے پر متوجہ کر رہی ہے .امیر جماعت اسلامی نے اپنے خط میں امید ظاہر کی ہے کہ سخت آزمائش کی یہ گھڑیاں دنیا کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے راہ نجات دکھانے کا ذریعہ بنیں گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں