ایکسپوسنٹرلاہور،1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایکسپوسنٹر لاہور میں 1000 بستروں پر مشتمل خصوصی فیلڈ ہسپتال تیار-وزیر اعلی عثمان بزدار کی سربراہی میں محکمہ صحت،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی مشترکہ کاوشوں سے صرف 9 دن میں 1000 بستروں پر مشتمل ہسپتال بنایا گیا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج ایکسپوسنٹر میں قائم 1000 بستروں پر مشتمل فیلڈ ہسپتال کا دورہ کریں گے-وزیر اعلی عثمان بزدار فیلڈ ہسپتال میں کورونا کےمتاثرہ مریضوں کےعلاج معالجےکی سہولتوں کاجائزہ لیں گےوزیر اعلی عثمان بزدارکورونا مریضوں کےعلاج معالجےکےلئے تعینات ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کریں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں