تبلیغی جماعت سے کوئی زیادتی برداشت نہیں کی جائیگی،چوہدری پرویزالہی

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تبلیغی جماعت سے کوئی ظلم و زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی-تبلیغی جماعت پرامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں-کسی بھی قسم کا ظلم و زیادتی کر کے اللہ کے عذاب کو دعوت نہ دی جائے-تبلیغی احباب کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بھی رابطہ کیا ہے-افسوس سندھ میں عمل ہو گیا لیکن پنجاب حکومت کو آئی جی سندھ کا نوٹیفکیشن بھیجنے کے باوجود کچھ عمل نہیں ہوا-کیا کورونا یورپ،امریکہ اوراٹلی میں بھی تبلیغی جماعت کی وجہ سےپھیلا ہے-بیرون ممالک کی جماعتیں پنجاب میں مہمان اور امن کی سفیر ہیں مجرم نہیں-تبلیغی جماعت کیخلاف منفی پروپیگنڈہ بند کیا جائے اور تبلیغی احباب کو فوری رہا کیا جائے-تبلیغی جماعت دنیا بھر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی نمائندہ جماعت ہے-پوری دنیا میں امن کی داعی ہے، اس کے احباب دنیا کے ہر خطہ میں اور ملک میں امن کے سفیر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں-یہ ایسی جماعت ہے جس کی تبلیغ سے کبھی بھی کہیں کوئی انتشار نہیں پھیلا-بیرونِ ممالک سے آئے مہمانوں کے ساتھ پنجاب پولیس کسی قسم کی زیادتی نہ کرے اور اپنا رویہ ٹھیک کرے-مہمانوں سے مجرموں کی طرح برتاؤ نہ کیا جائے-جن احباب کو مسجدوں سے اٹھا کر تھانوں میں بند کیا گیا ہے ان کو فی الفور رہا کر کے مسجدوں یا تبلیغی مراکز میں شفٹ کیا جائے-ان مساجد و مراکز کو قرنطینہ قرار دیا جائے اور وہاں ان کیلئے راشن اور سہولیات کا بندوبست کیا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں