رام مندرکی بنیاد رکھنے پر تحریک لبیک پاکستان کی شدید تنقید

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن علماء کونسل کے ناظم مفتی محمد مبارک عباسی نے وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں رام مندر کی بنیاد رکھنےپرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنی تقاریر میں ایاک نعبدو کا رٹہ لگاتے نہیں تھکتے تھے اور پاکستان کوریاستِ مدینہ جیسی ریاست بنانے کا دعویٰ کرتے تھے اب وہ یوٹرن لے کر گردواروں سےگزرکررام رام کرتےہوئےاپنےآباؤ اجداد کےسومنات کی جانب سفرپرگامزن ہیں۔اسلام آباد کے سیکٹرایچ-9 میں رام مندرکی زمین سابقہ حکومت میں الاٹ کی گئی اورموجودہ حکومت نے 10 کروڑ کا فنڈ جاری کرتے ہوئے رامن مندر کی تعمیر شروع کردی ہے۔ اسلام آباد میں ہندوؤں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے.ثابت ہوا یہ سبھی سیاسی مفادات کے حصول میں دست و گریباں ہیں جبکہ اسلام کے خلاف شانہ بشانہ ہیں۔ کیا یہ وہی حکومت ہے جس نے تجاوزات کے نام پر مساجد کو شہید کیا تھا ؟؟ یہ سوال اُن مسلمانوں سےہےجو آج بھی ریاست مدینہ کی آس میں فریب کاشکارہیں۔ مفتی محمد مبارک عباسی نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی وقت ہے دین کے ساتھ کھڑے ہوجائیں۔ ورنہ ایسا نہ ہو کہ نواز شریف کے شیر اور عمران نیازی کے ٹائیگر بنتے بنتے ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ ہمارے لیے نواز کا شیر اور عمران نیازی کا ٹائیگر بننے سے بہتر ہے ہم حضور خاتم النبیین ﷺ کے غلام بن جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں