لیاقت آبادٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات،1مزدورجاں بحق ہوگیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رزق حلال کمانے والا نوجوان حرام کھانے والوں کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا-کرپٹ ڈائریکٹر لیاقت آباد ٹاؤن اعجاز ملک کی سرپرستی میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں مزدور جاں بحق علاقہ مکینوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔حرام کی کمائی میں مد ہوش ڈائریکٹر اعجازملک نےلاکھوں روپے رشوت لے کر بغیر لائسنس کے بلڈر کو غیر قانونی تعمیرات کی اجازت دے رکھی ھےبغیرلائسنس کےدرجنوں بلڈرلیاقت آبادٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات کررہےھیں۔لیاقت آباد ٹاؤن میں لیاقت آباد نمبر 5 کے پلاٹ نمبر 5/807 پر نان ٹیکنیکل بلڈر نے اعجاز ملک کو لاکھوں روپوں میں خرید کرغیر قانونی تعمیرات شروع کر رکھی ھیں گزشتہ شب مذکورہ پلاٹ پر غیر قانونی تعمیرات جاری تھی جس میں ویلڈرسریا کےپلر بنا رھا تھا رزق حلال کمانے والا نوجوان مزدور سریا کاپلراٹھاتےھوئےبجلی کاکرنٹ لگنےسےزندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں میں بغیر لائسنس کے بلڈروں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سخت اشتعال پایا جاتا ھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں