گندم کی کمی پورا کرنا، پرائس کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے، گورنرسندھ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں کہ اٹھارھویں ترامیم کے بعد گندم کی کمی کو پورا کرنا اور پرائس کنٹرول کرنا صوبائی حکومتوں کے کام ہیں جزائر کےمتعلق ارڈینس پر تحفظات دور کرینگےکراچی کو جب تک اسمارٹ سٹی نہیں بناتے کرائم کنٹرول نہیں ھوگا جزائر کی تعمیر سے ریونیو سندھ حکومت کو ہی ملے گا ۔گورنر ھاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران اسماعیل دوجزیروں ڈنگی اور بھنڈار کے حوالے سے وزیراعظم کی ھدایت پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیس کنٹرول کرنا اور گندم کی کمی دور کرنا بھی صوبائی حکومت کا کام ہے ارڈینس کوئی خلاف قانون نہیں ہے اور کوئی متنازعہ چیزیں تعمیر نہیں ہورہی جب تک کراچی اسمارٹ سٹی میں تبدیل نہیں ہوگا کرائم کنٹرول نہیں ہوگا عمران اسماعیل کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے تہیہ کرلیا ہے کہ سندھ کی عوام کو ایک نیا شہر بنا کر دینا ہے جو کہ آٹھ ہزار ایکڑ پر ہوگا جس کا ریونیو سندھ حکومت ملے گا اور ڈیڑھ لاکھ افراد کو روز گار ملے گا عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس پراجیکٹ کو گرین بنایا جائیگا جس پر پچاس ملین ڈالر تخمینہ لاگت ائیگی اس منصوبے کو ملائشیا طرز کا بنائیں گے چائینہ گلوبل سٹی بنایا جائیگا سندھ حکومت وفاق کی پارٹنر شپ پر اسکتی ہے ہر طرح کے تحفظات دور کئیے جائینگے

اپنا تبصرہ بھیجیں