ملک بھر میں تعلیمی ادارے مزید 2 ماہ کیلئے بند،طلبہ میں خوشی کی لہردوڑگئی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور نئے کورونا وائرس کی پاکستان آمد کے بعد ملک بھر میں تعلیمی ادارے مزید 2 ماہ کیلئے بند رکھنے کا امکان، طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ذرائع کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر اور نئے کورونا وائرس کی پاکستان میں تصدیق کے بعد چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمان نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے دو ماہ تک نہ کھولے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ہر ہفتے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان میں کوروناوائرس کی وجہ سے رواں سال کا بیشتر تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ کچھ دنوں کیلئے تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کیسز بڑھنے کی وجہ سے ملک میں تعلیمی ادارے دوبارہ 15 جنوری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔چیئرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطاء الرحمان نے ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر اور نئے کورونا وائرس کی پاکستان میں تصدیق کے بعد تعلیمی ادارے دو ماہ تک نہ کھولنے کی تجویز پیش کی ہے۔
تعلیمی اداروں کی بندش میں اضافے کی تجویز سامنے آتے ہی طلبہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، طلبہ کا کہنا ہے کہ سردی کے موسم میں اسکول جانے کا دل نہیں تھا اور اگر حکومت مزید 2 ماہ کی چھٹیاں دیتی ہے تو سردی کا مزہ دوبالا ہوجائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں