پرانی دشمنی کے شاخسانے پر مسلح افراد کی فائرنگ،ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا

روجھان(ایچ آراین ڈبلیو)روجھان کے نواحی علاقہ یونین کونسل گڈا ناڑ میں پرانی دشمنی کے شاخسانے پر عالیانی قوم کے مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص حضور دین ولد اکبر قوم سومرو سکنہ یونین کونسل گڈاناڑ تحصیل روجھان شدید زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر روجھان لایا گیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے زخمی کی طبی شروع کر دی اس موقع پر ایم ایس روجھان ڈاکٹر اکرام اللہ لغاری بھی موجود تھے ۔ فائرنگ غازی چوک مدرسہ کے قریب ہوئی ۔ مٹھن سومرو زخمی شخص کے ماموں نے ہسپتال روجھان میں میڈیا کو بتایا کہ ستار / مصطفی پسران علی شیر قوم عالیانی سکنہ گڈاناڑ زخمی کے ماموں مٹھن نے بتایا کہ مصطفی کو سیاہ کاری دی ہوئی تھی آج مصطفی علیانی نے حضور دین پر فائرنگ کر کے زخمی شدید زخمی کر دیا فائرنگ ٹانگ پر لگی زخمی کو طبی امداد دی جاری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں