سیالکوٹ میں دھند کے باعث مختلف ٹریفک حادثات میں متعدد زخمی

سیالکوٹ(ایچ آراین ڈبلیومختلف ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوگئے-سیالکوت کی تحصیل پسرور کے علاقہ پسرور سے نارووال روڈ پر چندیاں سٹاپ پر دھند کے باعث کار ٹریکٹر ٹرالے سے جا ٹکرائی جس کے بعث کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 4افراد زخمی ہو گئے، 50سالہ جاوید ولد رفیق، 14سالہ آمنہ دختر جاوید 45سالہ شمیم زوجہ جاوید، 22سالہ مومنہ دختر جاوید زخمیو ہگئے، ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔سیالکوٹ کے علاقہ ڈاک والی سٹاپ ڈسکہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی اور بچہ سامنے سے آنے والی پراڈو گاڑی کی ٹکر سے گر کر زخمی ہو گئے، 32سالہ تبسم ولد اسلم اس کی31سالہ بیوی قرت العین اور8ماہ کی بچی فاطمہ کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔ جوبلی چرچ کے سامنے رکشہ کی ٹکر سے 20سالہ فیصل ولد محمد سہیل زخمی ہو گیا، ملکانوالہ پل کار اور موٹر سایکل کی ٹکر سے 30سالہ عمران ولد عبالرحمن زخمی ہو گیا، ایبٹ روڈ پر موٹرسائیکل کے پیچھے بیٹھی 24سالہ سدرہ دختر الیاس سپیڈ بیکر کی وجہ سے اچھل کر گر کے زخمی ہو گئی، ڈاک والا سٹاپ دسکہ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے تصادم کے نتیجے میں 23سالہ عرفان ولد سعید گر کر زخمی وہ گیا، تمام زخمیوں کو ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔سیالکوٹ کے علاقہ شفیع کا بھٹہ میں گھر میں کوئلہ جلا کر سو گئے جس کے باعث 65سالہ رضیا ولد عاشق اور28سالہ صباء ولد سلطان بے ہوش ہو گئے، ریسکیو1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں