کورنگی میں ایس ایس جی سی کے میگاسروس سینٹر کا افتتاح

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کورنگی میں میگا سروس سینٹر کا افتتاح کردیا۔۔۔۔میگا سینٹر سے صارفین کی شکایات کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی محمد امین راجپوت نے میگا سروس سینٹر کا افتتاح لیا ۔۔اس موقع پر جی ایم عدنان رحمان نے میگا اور سینٹر کے حوالے سے بریفننگ میں بتایا کہ میگا سینٹر میں آٹھ کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں جہاں صارفین کی شکایات سنی جائیں گی ۔اس موقع پر ایم ڈی محمد امین راجپوت کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بہت خوشی کا دن ہے پورے کراچی کو یہ میگا سینٹر سہولت فراہم کرے گا۔جن کو بلنگ کی کوئی شکایات ہوں گے تو ان کو فوری حل کرنے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں