پاکستان ریلوے نے جمعہ گوٹھ میں 42 ایکڑ زمین واگزار کرالی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان ریلوے کراچی نے جمعہ گوٹھ میں کارروائی کرکے بیالیس ایکڑ زمین واگزار کرالی ۔۔ترجمان ریلوے کراچی کے مطابق زمین پر پچیس سال سے کپڑوں کے مشہور برانڈ کا گودام تھا۔ماضی میں زمین واگزار نہ کرانے پر کئی افسران کو محکمانہ کارروائی کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔۔ حکام نے کارروائی کو دس دن میں کراچی ریلوے کی تیسری اہم کامیابی قرار دیا ہے ۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں