کروناوائرس وبامیں خدمات سرانجام دینے والے ریسکیوافسران واہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم

چنیوٹ(ایچ آراین ڈبلیو)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ کی جانب سے کرونا وائرس کی وبا میں فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دینے والے ریسکیو افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق قائد اعظم اکیڈمی میں ریسکیو 1122 کی خدمات کے اعتراف میں تقریب منعقد کی گئی جسکی صدارت ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے کی۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان، ریسکیو سیفٹی آفیسر ظفر علی اعوان، کنٹرول روم انچارج سید قیصر عباس سمیت ریسکیو اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد ریاض نے کرونا وبا کے دوران فرنٹ لائن پر خدمات سرانجام دینے والاے ریسکیو اہلکاروں کی خدمات کو سراہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ریسکیو 1122 کے جوان اسی لگن اور جزبے سے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان نے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ کی طرح ریسکیو اہلکاروں کے حوصلہ افزائی کرنے پر دل کی گہرائیوں سے ممنون ہیں۔تقریب کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ریاض نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر طاہرہ خان اور دیگر اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں