سیکورٹی فورسز کی بڑی کاروائی،بی ایل ایف کا کمانڈرگنج بخش عرف بہار ہلاک ہوگیا

بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)متعدد حملوں میں مطلوب دہشتگرد گروہ بی ایل ایف کا کمانڈر گنج بخش عرف بہار ہلاک ہوگیا-تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے کیل کور میں دوران گشت سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا-سیکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوا جسکی شناخت کمانڈر گنج بخش عرف بہار کے نام سے کر لی گئی جو متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں مطلوب تھا-

اپنا تبصرہ بھیجیں