لاڑکانہ میں بس الٹ گئی،4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانہ میں بس الٹ گئی، 4بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہوگئے-واقعےمیں 40افراد زخمی، 20 کی حالت تشویشناک ہے-تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ بائی پاس کےقریب باراتیوں کی بس الٹ گئی،واقعےمیں4بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوگئے۔لاڑکانہ میں مشوری بائی پاس کے قریب باراتیوں کی بس الٹنے کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 40 افراد زخمی بھی ہوئے۔سماء ٹی وی کے مطابق زخمیوں میں سے 20 افراد کی حالت تشویشناک ہے، لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی مسعود بنگش اور ڈی سی طارق چانڈیو چانڈکا اسپتال پہنچ گئے، اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، 10 زخمیوں کو چانڈیا اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بس لاڑکانہ سے دادو جارہی تھی کہ ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے بعد بس ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں