منشیات سے پاک کرنیکا عزم برقرار،ایس ایس پی ملیرنے ڈنڈا اٹھالیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ملیر پولیس کا شہر کراچی کو منشیات سے پاک کرنےکا عزم برقرار -ایس ایس پی ملیر سید عرفان علی بہادر کی خصوصی ہدایت پرضلع ملیرمیں منشیات مافیا کے خلاف تابڑتوڑ کارروائیاں جاری ہیں-شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے بین الصوبائی منشیات ڈیلر گروہ کے چار کارندے گرفتار کرلیئے-ملزمان بلوچستان سے بڑی تعداد میں منشیات کراچی میں سپلائی کررہے تھے-کارروائی دو مختلف جگہوں پر کی گئی ۔کارروائی کے دوران 22 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی گئی-کارروائی کے دوران چار منشیات کے ڈیلر گرفتار ۔ملزمان میں عثمان علی,حمزہ, رحمن الله اور منہاج شامل ہیں-ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا گیا-ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں