پالتوشیرنے اپنے ہی مالک کی جان لے لی،چارسال سے شیرکی تربیت کررہا تھا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک پالتو شیر نے اپنے مالک کی ہی جان لے لی، نوجوان چار سال سے اس کی تربیت کررہا تھا۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پالتو شیر نے مالک کو ہلاک کردیا، سعودی نوجوان شیر کی تربیت کررہا تھا کہ اچانک اس نے مالک کو اپنے پنچوں میں جکڑ لیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاض کے علاقے السلی میں پیش آیا جہاں عبدالرحمان نامی 25 سالہ نوجوان نے جمعرات کے روز اپنے پالتو شیر کو تربیت دینے کے لیے اسے پنجرے سے نکالا ہی تھا کہ اچانک شیر نے اپنے مالک پرحملہ کردیا۔شیر نے نوجوان کو اپنے پنچوں میں اتنی سختی سے جکڑا کہ وہ خود کو چھڑا نہ سکا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے شیر کو فائرنگ کرکے ہلاک کرکے اس کے پنچوں سے نوجوان کو آزاد کرایا مگر وہ ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں