رینجرزموبائل پر حملوں میں ملوث 4دہشت گرد گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن بھی برآمد کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے پہلوان گوٹھ اورگلستان جوہر میں مشترکہ آپریشن کیا، آپریشن کےدوران 4دہشت گرد کوگرفتار کرکےاسلحہ اورایمونیشن برآمد کرلیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشتگردوں میں سجاد علی چنا،محسن رضا،نوشاد علی،اسلم بیگ شامل ہیں، گروپ حال ہی میں رینجرز کی موبائل اورچوکیوں پر حملوں میں ملوث رہا ہے۔حکام نے بتایا کہ مارچ 2020میں ملزمان نے نصراللہ پٹھان کو قتل کیا، 29فروری2020کو گروپ نے انسپکٹر عامر ریاض پر فائرنگ کی اور فیس بک پیج پر حملےکی ذمہ داری قبول کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں