اورنگی ٹاؤن سے ڈکیتی کی واردات کرنیوالے ملزمان گرفتار

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ویسٹ، اورنگی ٹاؤن سےیونیک طریقہ کار اپنا کرڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان گرفتار۔ملزمان نہایت ہوشیاری اور یونیک طریقے سے OLX ویب سائٹ پر خرید و فروخت ڈیلینگ کر کے اپنا قیمتی سامان فروخت کرنے والے شہریوں کو بلواتے تھے اور ان کا قیمتی سامان اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا کرتے تھے۔ایسا ہی واقعہ مورخہ 25-04-2021 کو شہری سعید محمد مرشد جنیدی کے ساتھ پیش آیا۔ ملزمان کے کیمرہ خریدنے کے اسرار پر شہری اپنا 6 لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ فروخت کرنے سیکٹر 6-A پر آیا تو ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے کیمرہ اور موبائل فون وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کے بعد فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 494/2021 بجرم دفعہ 392/397/34 شہری کی مدعیت میں تھانہ اورنگی میں درج ہے۔ایس ایچ او اورنگی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے موقع پر 03 عدد غیر قانونی پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد۔گرفتار ملزمان سےوارداتوں میں استعمال والااسلحہ اورشہری سےچھینا گیا 6 لاکھ روپے مالیت کا کیمرہ بمعہ مکمل سامان برآمدملزمان کےخلاف ضابطہ کے تحت مقدمات درج۔ملزمان سےمزید گرفتاری و بازیابی کے لئے انٹروگیشن جاری ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش اور شناخت پریڈ کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزمان کے خلاف پہلے سے درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے-گرفتار ملزمان میں عطاء الرحمن ولد محمد شعیب اور نیاز زیب ولد حاجی رحمان شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں