سعودی عرب میں آن لائن جعل سازی سے بچنے کیلئے ہائی الرٹ جاری

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں آن لائن جعل سازی سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں آن لائن پلیٹ فارم ‘ابشر’ کے ذریعے فراڈ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے شہری اس حوالے سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی جعلی پیغام پر کان نہ دھریں۔ابشر سروس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صارفین مشکوک افراد اور اداروں کی طرف سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں، صارفین کو معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا کوئی پیغام جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مشکوک افراد کی طرف سے جعل سازی کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔انتظامیہ نے بتایا کہ بعض نامعلوم اور مشکوک افراد اور اداروں کی طرف سے صارفین کو پیغام موصول ہو رہے ہیں جن میں لنک دے کر معلومات اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں