متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ابوظبی(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ عرب امارات میں ماہ جولائی کےلیےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کااعلان کردیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات کی فیول پرائس فالواپ کمیٹی نےماہ جولائی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ترمیم کردی۔سپر 98 پیٹرول کی نئی قیمت 2.47 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، اسپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.35 درہم فی لیٹر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق ای پلس 91 فیول کی فی لیٹر قیمت 2.28 درہم ہوگی جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.42 مقرر کی گئی ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ماہانہ بنیادوں پر کیا جاتا ہے، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبدیلی لائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں