غیرملکی شوہروں سےمتعلق نیا نظام متعارف کرادیاگیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)سعودی عرب میں مقامی خواتین کے غیرملکی شوہروں سے متعلق نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ان کے بچے ریاستی فوائد سے زیادہ مستفید ہوسکیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں ایسے جوڑے جن میں شوہر غیرملکی اور بیوی سعودی ہیں ان کے لیے معاشرتی تحفظ کا نیا نظام آیا ہے، جس کے ذریعے غیر سعودی بچوں کو اس وقت تک اپنی سعودی والدہ کی پنشن سے فائدہ اٹھانے کی اجازت ہوگی جب تک کہ وہ بیوہ یا مطلقہ نہ ہوں۔اس اقدام کا مقصد سعودی بیویوں کے بچوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے اہلیت کی شرط کے آرٹیکل 6 کا اعلان کیا جس کے ذریعے غیر سعودی بچوں کو پنشن سے فائدہ اٹھانے کا موقع ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں