کینیڈا میں گرمی نے غضب ڈھادیا،چوراسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹورنٹو(ایچ آراین ڈبلیو)دنیا کے دوسرے ٹھنڈے ملک کینیڈا میں گرمی نے غضب ڈھا دیا، گرمی کا چوراسی سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا، پارہ پہلی بار49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا اور ہیٹ ویو 234 افراد کی جان لے گئی۔تفصیلات کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نمایاں ہونےلگے،ٹھنڈے ملک کینیڈا کےمختلف علاقوں میں گرمی کا ریکارڈ ٹوٹا توشہری بل بلا گئے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق کینیڈا کے صوبے وینکور میں درجہ حرارت میں اچانک اور غیرمعمولی اضافہ ہوگیا، پارہ پہلی بار درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا جبکہ برٹش کولمبیا کے شہر لیٹن میں لگاتار تیسرے روز بھی گرمی کاریکارڈ ٹوٹا۔کینیڈا کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو سے اب تک دو سو سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جن میں زیادہ تر بڑی عمر کے افراد ہیں۔اس سے قبل برٹش کولمبیا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ پورٹ لینڈ میں درجہ حرارت چھیالیس اور سی ایٹل میں بیالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں