آج بعد نماز عشاغلاف کعبہ کا نچلاحصہ 3میٹرتک بلند کردیاجائیگا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)مسجدالحرام میں آج بعد نماز عشا غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کر دیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غلاف کعبہ بلند کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آج عشا کی نماز کے بعد مسجدالحرام میں غلاف کعبہ کا نچلا حصہ 3 میٹر تک بلند کیا جائے گا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نچلے حصے کو چاروں اطراف سے 2میٹر چوڑے سفید کپڑے سے ڈھانپ دیا جائے گا۔ کسوہ(غلاف کعبہ) کو زمین سے بلند کرنے کا مقصد غلاف کی صفائی اور حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔ادھر مکہ مکرمہ میں نئے غلاف کعبہ کی تیاری بھی مکمل کرلی گئی ہے، 9 ذی الحج کو عرفہ کے روز غلاف تبدیل کیا جائے گا۔ ‘کسوہ’ پورا سال ماہر کاریگروں کے ہاتھوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں