سندھ میں امیدوارکوروناکےباعث انٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت نہ کر سکے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ کورونا سے متاثرہ طلبا جو آج انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں شرکت نہیں کرسکے، وہ 07 اگست کو فزکس کا پیپر دے سکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کوویڈ ویرینٹ کی خطرناک لہرجاری ہے،سندھ میں متعدد امیدوارکورونا پازیٹوہونےکےباعث آج سےشروع ہونےوالےانٹرمیڈیٹ امتحانات میں شرکت نہ کرسکے۔یرمین انٹر بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا کہ بچوں کا تعلیمی سال ضیایع نہیں ہونے دیں گے ، آج جو بچے کورونا پازیٹو ہیں آئندہ ہفتے تک نیگیٹو ہو جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ سات ا گست سے سال اول کے امتحانات کا مرجلہ شروع ہوگا، جس میں ایسے طلبا پیپر دے سکیں گے ، والدین اور بچے پریشان نہ ہوں ، اعلی حکام کو بھی اس صورت حال سے آگاہ کیا جاِئے گا۔چیرمین انٹر بورڈ نے کہا کہ ابھی بارہویں جماعت کے امتحانات ہورہے ہیں ، گیارہویں جماعت اور امپروول کے طلبا کا امتحان 6 اگست سے شروع ہوگا ، امپروول کے طلبا کے تمام مضامین کے پرچے لئے جائیں گے، حکومت سندھ نے بہتر سہولیات دی ہیں، اس پر ان کا مشکور ہوں۔خیال رہے سندھ بھر میں آج سے انٹر میڈیٹ کےامتحانات کا آغاز ہوگیا ہے ، آج سائنس گروپ کا طبیعیات کا پرچہ تھا ، صبح کی شفٹ میں سائنس جبکہ شام کی شفٹ میں کامرس کے امتحانات لئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں