محرم الحرام کے حوالے سے ناصرحسین شاہ کا علما سے اعلی سطحی اجلاس

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی وزیر مذہبی امور ، بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا محرم الحرام سے متعلق علماء سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں حسین مسعودی ، سید شبر رضا، مولانا صادق جعفری، علامہ سید فرقان حیدر عابدی، علامہ سید علی عرفان عابدی ، علامہ سید اصغر نقوی، مولانا باقر زیدی، علامہ ثقلین حیدر، سید کرار نقوی، ایس ایم۔نقی، غفران مجتبیٰ و دیگر علماء و زاکرین بھی شریک ہوئے-ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ قاضی شاہد پرویز، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی لئیق احمد، ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ و دیگر بھی موجودتھے-

اپنا تبصرہ بھیجیں