کورونا کیسز میں اضافہ: کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفتر بند

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق چیف منسٹر ہاؤس میں شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سی ایم ہاؤس کے چودہ دفاتر کے علاوہ دیگر دفاتر بند رہیں گے۔
سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ چودہ دفاتر میں پچاس فیصد ملازمین کو آنے کی اجازت ہوگی جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے بند دفاتر کے ملازمین گھروں سے کام کرینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں