محرم میں سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ اجلاس

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) وزیر مذہبی امور سندھ ناصرشاہ کی زیرصدارت اجلاس میں محرم الحرام میں سیکیورٹی اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی وقار مہدی حسین مسعودی ، سید شبر رضا، مولانا صادق جعفری، علامہ سید عرفان عابدی و دیگر شریک تھے۔
ناصر شاہ نے کہا کہ کراچی میں محرم کے دوران تمام انتظامات معاون خصوصی وقار مہدی دیکھیں گے۔ پورے صوبے میں کمشنرز اسٹیک ہولڈرز سے اجلاس کریں گے جس میں وزیر اعلیٰ سندھ آن لائن شرکت کریں گے۔
صوبے میں سیکیورٹی کا فول پروف انتظام کیا جائے گا۔ پولیس، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے پلان مرتب کیا جائے گا۔
امام بارگاہوں اور جلوس کی گزرگاہوں کی صفائی کے علاوہ پانی اور بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
علمائے کرام نے انتظامات سے متعلق یقین دہانی پر سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں