لیڈی ٹریفک وارڈنز کو موٹرسائیکلیں فراہم کردی گئیں

کراچی (ایچ آر این ڈبلیو) کراچی میں خواتین ٹریفک وارڈنز کو ایک سو پچاس سی سی موٹرسائیکلیں فراہم کردی گئیں۔ لیڈی اہلکاروں نے ٹریفک کنٹرول کرنے کے لیئے شاہراہ فیصل پر گشت شروع کردیا۔
شارع فیصل پر اب خواتین ٹریفک اہلکار بھی دوڑتی نظر آئیں گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور حادثے کی صورت میں ہنگامی امداد فراہم کریں گی۔لیڈی ٹریفک وارڈنز کو ایک سو پچاس سی سی موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں۔
ابتدائی طور پر چار خواتین اہلکار اسکواڈ میں شامل کی گئی ہیں۔ ان کی تعیناتی سے چالان کرنے کی تعداد بھی بڑھ گئی۔
کراچی کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی صورت حال میں بہتری کے لئے لیڈی وارڈنز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں