پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے سفارشات وزارت توانائی کو موصول ہو گئی ہے جس میں ‏پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 50 پیسےفی لیٹر کمی کی تجویزکی گئی ہے جبکہ ‏ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے، ‏لائٹ ڈیزل کی قیمت 2 روپے فی لیٹر کم کرنے کی سفارش کی گئی ہے، ‏قیمتوں میں کمی کی تجاویز موجودہ سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئیں، ذرائع نے ایچ آراین ڈبلیو کو بتایا کہ ‏سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی کی شرح میں ردو بدل سےقیمتیں میں مزید تبدیلی ہو سکتی ہے، ‏نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم ستمبر سے ہوگا، ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں