سیکیورٹی فورسزکاآپریشن،11دہشتگردہلاک،6گرفتار

شمالی وزیرستان(ایچ آراین ڈبلیو)حسوخیل میں سیکیورٹی فورسزنےآپریشن کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جب کہ 6 کو گرفتار کرلیا۔پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا۔اس دوران جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک جب کہ اس کے 6 ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں