سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لیکرافغانستان کے شہرخوست پہنچ گیا

کابل(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان کا ایک اور سی ون 30 طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان کے شہر خوست پہنچ گیا ، امدادی سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سےافغان عوام کیلئے تحفہ بھجوادیا گیا، افغانستان میں پاکستانی سفیر منصوراحمدخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے سی 130طیارے کے ذریعےامدادی سامان کی تیسری کھیپ خوست پہنچ گئی ،سامان میں آٹا،کوکنگ آئل،ادویات شامل ہیں ، امدادی سامان خوست کی انتظامیہ کے حوالےکردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں