خانہ کعبہ کی چھت کا کام 20 منٹ میں مکمل کیا گیا

ریاض(ایچ آراین ڈبلیو)حرمین شریفین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام 20منٹ میں مکمل کیا گیا۔حرمین شریفین انتظامیہ کے مطابق خانہ کعبہ کی چھت کی صفائی کا کام کئی مراحل میں مکمل کیا جاتا ہے، اللہ کے گھر کی چھت ریکارڈ وقت میں صاف کرائی گئی۔انتظامیہ نے بتایا کہ سب سے پہلے مٹی اور گردوغبار صاف کیا جاتا ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غلاف کعبہ، دیوار اور چھت کے دروازے کو جدید مشین سے صاف کیا گیا۔ جدید آلات اور سنگ مرمر کے معیار برقرار رکھنے کے لیے منگوائے گئے ہیں۔کعبہ کی چھت کی صفائی کی خوبصورت تصاویر حرمین شریفین انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں