پاکستان اپنے ہمسائیوں کیساتھ امن کا خواہش مندہے،وزیراعظم

نیویارک(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے دیگر ہمسائیوں کی طرح بھارت کے ساتھ بھی امن کا خواہش مند ہے ، اب یہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے سازگار ماحول بنائے ۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اور ممکنہ جنگ کو روکنا بھی ضروری ہے-ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ پیش کر دیا ، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی پالیسی ترک کرے ، بھارت نے پانچ اگست 2019 سے مسلسل یکطرفہ اور غیرقانونی اقدامات شروع کر رکھے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں