وزیراعلی پنجاب کی پنجاب انسٹی ٹیوٹ سیرت اسٹڈیزآمد

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیز آمد-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس،سیکرٹری اوقاف نے تفصیلی بریفنگ دی-بزرگان دین کے مزارات پر عطیات وصولی کے لئے بینک کاؤنٹر قائم کرنے کی تجویز کاجائزہ لیا-محکمہ اوقاف کی قیمتی املاک پر غیر قانونی قبضے ختم کرانے کے لئے فوری کارروائی کاحکم دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی اوقاف کی املاک کی مستقل مانیٹرنگ کیلئے فول پروف میکنزم وضع کرنے کی ہدایت-اوقاف کی قیمتی املاک کو قبضہ گروپوں سے بچانے کیلئے پراپرٹی جیو ٹیگنگ کی جائے -عثمان بزدار
قبضہ گروپوں سے بچانے کیلئے مستقل مانیٹرنگ کے لئے الگ یونٹ قائم کیاجائے-پنجاب بھر میں مزارات کی تعمیر وبحالی اور توسیع کا عمل جلد ازجلد مکمل کیاجائے-مزارات کی تزئین وآرائش کے ساتھ ساتھ ریسرچ سنٹر،لنگر خانے او ردیگر سہولتیں فراہم کی جائیں-مزارات کی تاریخی عمارات کی والڈسٹی اتھارٹی کےاشتراک سےتزئین نو کی جائے-داتا دربار کے ساتھ منسلک ہسپتال کو مزید فعال اوربہتر بنایاجائے-پنجاب بھر میں 9قرآن محل کی تعمیر کا پراجیکٹ جلد مکمل کیاجائے-اوچ شریف میں مزارات کے ساتھ زائرین کے لئے پیدل گزرگا ہ بنائی جائے-جامعہ الازہرکے تعاون سے ماڈل جامعہ ہجویریہ میں لینگویج اینڈ کمپیوٹر لیب اور 500طلبہ کاہاسٹل بنایا جائے گا-37مزارات پر واٹر فلٹریشن پلانٹ بنائے جائیں گے-پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف قرآن اینڈ سیرت سٹڈیزکو فعال بنایا جائے-چنیوٹ کی جامع مسجد کی والڈ سٹی اتھارٹی کے ا شتراک سے تزئین نو کی جائے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی محکمہ اوقاف کو وسائل کا بہترین استعمال یقینی بنانے کی ہدایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قرآن بورڈ او رعلماء بورڈ کی تکمیل اور فعال بنانے کی ہدایت-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا محکمہ تعلیم، اطلاعات اور اوقاف کو ہفتہ رحمت اللعالمینؐ کے انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم پنجاب کے 170مزارات پر لنگر خانے چلائے جارہے ہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں