امریکا کی جانب سے پاکستان پر کوئی پابندی نہیں،شیخ رشید

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیدنےکہا ہے کہ امریکا کی جانب سےپاکستان پرکوئی پابندی نہیں،امریکی سینیٹ میں پاکستان مخالف بل پرفیصلہ آنےمیں ایک سال لگےگا۔پاکستان پر ماضی میں بھی پابندی رہی ہے۔انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان کی مدد کر رہے ہیں ، دنیا افغانستان میں انسانی بحران پیدا نہ ہونے دے ۔ ہم نے 86 ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ۔ جب تک مساجد اور مدارس آباد ہیں ، پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا ۔ وزیراعظم کی قیادت میں ملک کو ریاست مدینہ بنائیں گے۔اپوزیشن کی سیاست ٹائیں ٹائیں فش ہوچکی ہے ۔ شہباز شریف کی سیاست بھی ختم ہوچکی ہے ۔ پوری دنیا میں قیمتیں بڑھنے سے پٹرول کی قیمت بڑھی-

اپنا تبصرہ بھیجیں