پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کاخیال رکھا جائے،وزیراعظم

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)‏پناہ گاہوں میں مقیم لوگوں کی سہولیات کاخاص خیال رکھا جائے. وزیرِ اعظم کی ہدایت-حکومت ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیرسے مثال قائم کر رہی ہے-ماڈل پناہ گاہوں کی تعمیر سے مخیر حضرات اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی اس کام میں حکومت کے شانہ بشانہ ہونگے-‏حکومت پناہ گاہوں کے سٹاف کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کر رہی ہے-پناہ گاہوں کے ساتھ احساس ون ونڈو سینٹر سے مستحق افراد کو سہولیات تک آسان رسائی ممکن ہو سکے گی-‏وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات-ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیرِ اعظم کو نئی ماڈل پناہ گاہوں پر پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی-پناہ گاہوں کیلئے مرکزی ایڈوائزی بورڈ کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے-‏ہر پناہ گاہ کیلئے 4 رکنی انتظامی بورڈ بھی جلد تشکیل دے دیا جائے گا. بریفنگ-آئندہ ایک ہفتے میں ہر پناہ گاہ کیلئے ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم کا اجراء بھی کر دیا جائے گا-4 پناہ گاہوں کیلئے مخصوص عمارتوں کی تعمیر کے سلسلے میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے-‏4 پناہ گاہوں کیلئے مخصوص عمارتوں کی تعمیر کے سلسلے میں زمین کی نشاندہی کر لی گئی ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں